انٹرٹینمنٹ

فلم اور موسیقی ایک دوسرے کا لازمی جزو ہیں’ سائرہ نسیم

نامور گلوکارہ سائرہ نسیم نے کہا ہے کہ فلم اور موسیقی ایک دوسرے کا لازمی جزو ہیں ، اگر فلم انڈسٹر ی عروج حاصل کرے گی تو میوزک انڈسٹری کو خود بخود عروج حاصل ہو جائے گا ، امن و امان بحال ہو چکا ہے دعا ہے کورونا وباء سے چھٹکارا ملے تاکہ معمول کی سر گرمیاں جلد بحال ہو ں۔ ایک انٹر ویو میں سائرہ نسیم نے کہا کہ جب تک ہماری فلم انڈسٹری کو عروج حاصل رہا میوزک انڈسٹری بھی اس کے ساتھ خوشحال رہی لیکن جب سے فلم انڈسٹری کے حالات گھمبیر ہوئے ہیں میوزک انڈسٹری بھی زبوں حالی کا شکار ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اطلاعات کی جانب سے فلم انڈسٹری کیلئے آئندہ ماہ پالیسی کا اعلان کرنے کی یقین دہانی تو کرائی گئی ہے ،دعا ہے کہ یہ وعدہ وفا ہو جائے تاکہ دوبارہ فلمیں بنیں اور اس سے وابستہ دیگر شعبے بھی عروج حاصل کریں۔
٭٭٭٭٭

About the author

Peerzada M Mohin

M Shahbaz Aziz is ...

Leave a Comment

%d bloggers like this: