انٹرٹینمنٹ

غیراخلاقی پیشکش پر فلم میں کام سے انکار کردیا تھا، کشور مرچنٹ

بھارتی ٹیلی وژن اداکارہ اور ماڈل کشور مرچنٹ نے کہا ہے کہ انھیں فلموں میں کام کے حوالے سے ایک بار ہیرو کے ساتھ کائوچ پر سونے کیلئے کہا گیا، تاہم انھوں نے اپنی والدہ کی موجودگی میں اس سے انکار کردیا تھا۔کشور مرچنٹ جو ان دنوں اپنے پہلے بچے کی ولادت کے حوالے سے تیاریوں میں مصروف ہیں نے کہا ہے کہ مذکورہ بالا فلم کے پروڈیوسر اور ہیرو دونوں بالی ووڈ کے بڑے نام ہیں۔ایک انٹرویو میں کشور نے مزید کہا کہ میں صرف ایک بار ہی فلم کے حوالے سے میٹنگ کیلئے گئی۔ میری والدہ میرے ساتھ تھیں۔اس موقع پر فلم کی کاسٹنگ کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے منتظمین نے مجھ سے کہا کہ آپ کو فلم کے ہیرو کے ساتھ کائوچ پر سونا ہوگا۔ جس پر میں نے انتہائی نرمی سے یہ پیش کش قبول کرنے سے انکار کیا اور واپس آگئی، میں یہ نہیں کہوں گی یہ تو بہت ہوتا ہے اور یہ عام سی بات ہے، انڈسٹری بدنام ہے لیکن ہر انڈسٹری میں یہ چیز ہوتی ہے۔اس سوال پر کہ کیا اس تجربے نے انھیں فلموں سے دور رکھا ہوا ہے؟ انھوں نے کہا کہ نہیں ایسا نہیں ہے، میں اپنے کام پر کافی توجہ مرکوز رکھتی ہوں، اور ٹیلی ویڑن کی جانب زیادہ متوجہ ہوں، ہمیشہ کوالٹی اور کوانٹیٹی پر مبنی کام کرتی ہوں۔ انہوں نے کہا کہ میں اپنے ٹیلی ویڑن کیریئر سے بہت خوش ہوں، کیونکہ یہ زیادہ شناخت دیتا ہے، جبکہ فلم میں چھوٹے موٹے رول کرنے سے کوئی مقصد حاصل نہیں ہوتا۔
٭٭٭٭٭

About the author

Peerzada M Mohin

M Shahbaz Aziz is ...

Leave a Comment

%d bloggers like this: