پاکستان صحت

پشاور میں ماہر کتوں کی مدد سے مزید 14 مسافروں میں کرونا کی تشخیص

باچا خان ایئرپورٹ پر تعینات پاک فوج کے تربیت یافتہ سراغ رساں کتوں نے کرونا کے مزید 14 مریضوں کی نشاندہی کردی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق پشاور میں قائم باچا خان ایئرپورٹ پر پاک فوج کے تربیتِ یافتہ سراغ رساں کتوں کی مدد سے بیرونِ ملک سے آنے والے مسافروں کی جانچ کا عمل جاری ہے۔شارجہ سے نجی پرواز کے ذریعے 166 مسافر پشاور پہنچے، جہاں پر سراغ رساں کتوں کی مدد سے اْن کی جانچ کی گئی۔ ان مسافروں میں سے چودہ کی نشاندہی کتوں نے کی، جن کے کرونا ٹیسٹ کیے گئے تو ان کی رپورٹ پازیٹیو آئی۔ایئرپورٹ انتظامیہ کے مطابق مشتبہ مریضوں کیسوائب ٹیسٹ مخصوص مقام پر رکھے جاتے ہیں، جہاں تربیتِ یافتہ کتے اْن کی نشاندہی کرتے ہیں۔انتظامیہ کے مطابق کتے براہ راست مسافروں کی جانچ نہیں کرتے،کرونا پازیٹیو ہونے والے چودہ مریضوں کو قرنطینہ کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
٭٭٭٭٭

About the author

Peerzada M Mohin

M Shahbaz Aziz is ...

Leave a Comment

%d bloggers like this: