دنیا

فن لینڈ کی وزیر اعظم کا ناشتہ کہاں سے آتا ہے؟، تحقیقات شروع

فن لینڈ کی وزیر اعظم ناشتہ ٹیکس کے پیسوں سے کرتی ہیں یا پھر اپنے ذاتی پیسوں سے پولیس نے تحقیقات شروع کردیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس تحقیقات کررہی ہے وزیر اعظم کا ناشتہ ٹیکس ادا کرنے والے شہریوں کے پیسے سے غیرقانونی طور پر خریدا جاتا ہے یا نہیں۔فن لینڈ کے ایک اخبار میں اس حوالے سے خبر شائع ہوئی تھی جس انکشاف کیا گیا تھا کہ وزیراعظم اپنے اہلِ خانہ کے ناشتے کے لیے حکومت سے فی ماہ 300یورو یا 365ڈالر کا مطالبہ کررہی ہیں جبکہ وہ سرکاری رہائش گاہ کیسارینتا میں رہتی ہیں۔قانونی ماہرین کے مطابق وزیراعظم کے ناشتے کی شہریوں کی ٹیکس کی رقم سے ادائیگی فن لینڈ کے قانون کی خلاف ورزی ہے۔
٭٭٭٭٭

About the author

Peerzada M Mohin

M Shahbaz Aziz is ...

Leave a Comment

%d bloggers like this: