پاکستان

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار خدمت ایپ ایپلیکیشن کا 31 مئی کو باضابطہ افتتاح کرینگے

Written by Peerzada M Mohin

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار خدمت ایپ ایپلیکیشن کا 31 مئی کو باضابطہ افتتاح کریں گے ،ڈی جی پی آر پنجاب ثمن رائے نے اس سلسلے میں محکمہ تعلقات عامہ کے تمام ڈویژنل اور ضلعی افسران سے کہا ہے کہ وہ خدمت ایپ اور خدمت آپ کی دہلیز پر پروگرام اسے لوگوں کو روشناس کرانے کے لیے موثر میڈیا سٹریٹجی وضع کرکے اس پر بھرپور عمل درآمد یقینی بنائیں انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب کا یہ خصوصی پروگرام صحت و صفائی کے حوالے سے عوام الناس کو آگاہ کرنا اور متعلقہ محکموں کی کارکردگی میں نمایاں بہتری لانا ہے ثمن رائے نے کہا کہ خدمت آپ کی دہلیز پر پروگرام پر عملدرآمد سے لوگوں کو صحت و صفائی سے متعلق مسائل کے فوری حل کے لیے متعلقہ محکموں کی خدمات اپنی دہلیز پر حاصل ہو رہی ہیں انہوں نے کہا کہ اس پروگرام پر عملدرآمد سے ڈینگی اور کورونا جیسی وبا کی روک تھام میں بھی مدد ملے گی ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشنز پنجاب نے کہا کہ خدمت آپ کی دلیل اور ان کے حوالے سے گزشتہ چند دنوں سے جاری بھرپورمیڈیا کوریج کو اعلی سطح پر سراہا گیا ہے جو کہ محکمہ تعلقات عامہ کی پیشہ ورانہ خدمات کا اعتراف ہے انہوں نے کہا کہ اسی جذبے کے تحت خدمت آپ کی دہلیز پر پروگرام کی میڈیا کوریج کو بھرپور انداز میں جاری رکھا جائے تاکہ اس پروگرام اور ایپ کی غرض و غایت اچھی طرح عوام الناس پر واضح ہو سکے اور وہ اس سے مستفید ہو سکیں۔
٭٭٭٭٭

About the author

Peerzada M Mohin

M Shahbaz Aziz is ...

Leave a Comment

%d bloggers like this: