کاروبار

چکن وائرس کا شبہ، شہر قائد میں مرغی کے گوشت کی قیمت میں ریکارڈ کمی واقع

Written by Peerzada M Mohin

چکن وائرس کا شبہ، شہر قائد میں مرغی کے گوشت کی قیمت میں ریکارڈ کمی واقع ہوئی ہے۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں مرغی کا گوشت 480روپے کلو سے کم ہوکر 350روپے کردیا گیا ہے، شہر میں کلیجی اور پوٹے کے بغیر گوشت 350روپے میں فروخت ہورہا ہے،قیمتیں کم ہونے کے باوحود مرغی کے گوشت کی خریداری میں شہریوں کی عدم دلچسپی برقرار ہے۔واضح رہے کہ پاکستان میں فروخت ہونے والی مرغیوں میں کرونا سے مماثلث رکھنے والی بیماری کا انکشاف ہوا ہے، جس میں مرغی کرونا جیسی علامات کا شکار ہو کر مرجاتی ہے۔ماہرین کے مطابق مرغیوں میں کرونا سے مماثلث رکھتی کوریزا نامی بیماری پھیل رہی ہے، اس بیماری سے متاثر ہونے والی مرغیوں کی حالت کرونا کے مریض کی طرح ہوتی ہیں، جس میں انہیں نزلہ، زکام، کمزوری اور اسے سانس لینے میں دشواری کا سامنا پڑ تا ہے۔ماہرین نے بتایا کہ اس بیماری کے انسانوں میں منتقل ہونے سے متعلق کچھ بھی کہنا قبل ازوقت ہوگا۔ کوریزا بیماری پھیلنے کے باعث کراچی کے بیشتر پولٹری فارم مالکان نے بند کردیئے ہیں۔کنزیومر ایسوسی ایشن کے چیئرمین کوکب اقبال نے بتایا کہ یہ بیماری ایک دم پاکستان میں نہیں پھیلی بلکہ امریکا سمیت دیگر ممالک کی مرغیوں میں بھی موجود ہے۔انہوں نے کہا کہ میرا خیال ہے جب پولٹری فارم مالکان اور ایسوسی ایشن مرغی کے گوشت کی قیمتیں از خود بڑھاتی ہے، تب برڈ فلو کی صورت میں قدرتی آفات آتی ہیں، جس کے بعد قیمتیں پندرہ روپے فی کلو تک پہنچ جاتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ میں نے اس بیماری کے حوالے سے آگاہی پھیلائی اور عوام کو خبردار کیا تاکہ وہ محفوظ رہ سکیں، کوریزا کراچی سمیت پورے ملک کی مرغیوں میں پھیل چکی ہے۔کنزیومر ایسوسی ایشن کے چیئرمین نے بتایا کہ کوریزا سے متاثرہ مرغی نڈھال ہوتی ہے اور وہ ایک ہی جگہ پر پڑے پڑے مر جاتی ہے، اکثر مرغی کے پکوان فروخت کرنے والے یہ مردہ مرغی خریدتے ہیں، اس لیے خدشہ ہے کہ ٹھنڈی مرغیوں کو فروخت کیا جارہا ہے۔انہوں نے شہریوں کو مشورہ دیا کہ وہ دکان پر پہلے سے رکھا گوشت نہ خریدیں بلکہ اپنے سامنے مرغی کو ذبح کروائیں، اگر ایک شخص نہیں کرسکتا تو دو لوگ مل کر ایک مرغی ذبح کرواسکتے ہیں۔
٭٭٭٭٭

About the author

Peerzada M Mohin

M Shahbaz Aziz is ...

Leave a Comment

%d bloggers like this: