دنیا

تنقید کے باوجود پوٹن کی مہمان نوازی،ملاقات میں باہمی تعلقات پر گفتگو

Written by Peerzada M Mohin

بیلاروس کے صدر الیکسانڈر لوکاشینکو نے اپنے روسی ہم منصب صدر ولادیمیر پوٹن کے ساتھ ملاقات میں باہمی تعلقات پر گفتگو کی ہے ۔میڈیارپوٹس کے مطابق بیلا روس کے صد رلوکاشینکو کے دورہ روس کے دوسرے دن پوٹن نے اپنے مہمان کے ساتھ بوٹ ٹرپ کو ابھی انجوائے کیا۔ کریملن کی طرف سے جاری کیے گئے ایک بیان میں کہا گیا کہ دونوں رہنمائوں نے سیاسی امور پرتبادلہ خیال کیا جبکہ ملاقات غیر رسمی تھی،مشرقی یورپی ریاست بیلاروس کو روس کا اہم اتحادی قرار دیا جاتا ہے۔ ناقدین کے مطابق ماسکو حکومت مغربی ممالک کے خلاف اپنی سیاسی نبرد آزمائی کے لیے بیلاروس کو استعمال کر رہی ہے۔کریملن کے مطابق صدر لوکا شینکو نے صدر پوٹن سے گفتگو میں منحرف صحافی کی گرفتاری کی روداد اور تازہ ترین صورتحال بھی بتائی۔ حکومتی ترجمان نے صحافیوں کو بتایا کہ ماسکو حکومت اس حوالے سے باخبر ہے اور بلاگر کی روسی گرل فرینڈ صوفیہ ساپیگا کے حوالے سے بھی بے خبر نہیں ہے۔دریں اثنا ماسکو نے تصدیق کی کہ بیلاروس کو ڈیڑھ بلین ڈالر کے قرض کی دوسری قسط جاری کی جا رہی ہے۔ روسی حکومت نے گزشتہ برس اکتوبر میں پانچ سو ملین ڈالر کی پہلی قسط فراہم کی تھی۔ تازہ معلومات کے مطابق بیلاروس کے استحکام کی خاطر اس قرض کی دوسری قسط جون کے اواخر تک منسک کو موصول ہو جائے گی۔
٭٭٭٭٭

About the author

Peerzada M Mohin

M Shahbaz Aziz is ...

Leave a Comment

%d bloggers like this: