افریقی ملک نائجر میں جنگجوئو ں کے ایک منظم حملے کے نتیجے میں کم از کم آٹھ افراد مارے گئے۔ مقامی حکام نے بتایا کہ نائیجریا کے انتہا پسند گروپ بوکو حرام سے الگ ہونے والے مغربی افریقہ میں اسلامک اسٹیٹ گروپ نے یہ کارروائی سر انجام دی۔ بتایا گیا کہ پندرہ گاڑیوں پر سوار ہو کر آنے والے ان حملہ آوروں نے نائیجریا سے متصل جنوب مشرقی نائجر میں واقع دیفا نامی علاقے میں ایک منظم حملہ کیا، جس میں چار سکیورٹی اہلکار بھی مارے گئے۔ حکومتی بیان کے مطابق دہشت گردوں کے اس حملے کو ناکام بنا دیا گیا۔
٭٭٭٭٭