دنیا

حوثیوں کا یمن میں 80سعودی وسوڈانی فوجیوں کوہلاک کرنے کا دعویٰ

یمنی باغیوں نے جازان کے سرحدی علاقے میںایک کارروائی میں80 سے زائد سعودی فوجیوں اور سوڈان سے تعلق رکھنے والے کرائے کے قاتلوں کو ہلاک یا زخمی جبکہ درجنوں کو گرفتار کرنے کادعویٰ کیا ہے ۔سعودی سربراہی میں قائم عسکری اتحاد نے حوثی باغیوں کے اس دعوے کو رد کر دیا ہے کہ اس کے جنگجو کامیاب پیش قدمی کرتے ہوئے سعودی عرب کی سرحدوں میں داخل ہو گئے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یمنی باغیوں کے ٹیلی وژن پر دعوی کیا گیا کہ اس کارروائی میں اسی سے زائد سعودی فوجیوں اور سوڈان سے تعلق رکھنے والے کرائے کے قاتلوں کو ہلاک یا زخمی جبکہ درجنوں کو گرفتار کر لیا گیا۔ تاہم سعودی میڈیا نے جازان کے سرحدی علاقے میں یمنی باغیوں کے ان حملوں کے دعوں کو جعلی اور بے بنیاد قرار دے دیا گیا ہے۔ سودی فوجی کمانڈر ترکی المالکی نے کہا کہ اپنی ناکامیاں چھپانے کی خاطر یہ باغی خیالی کامیابیاں حاصل کرنے کی کوشش میں ہیں۔
٭٭٭٭٭

About the author

Peerzada M Mohin

M Shahbaz Aziz is ...

Leave a Comment

%d bloggers like this: