انٹرٹینمنٹ

ٹوئٹر صارف نے شاہ رخ خان کی بیٹی کا ہاتھ مانگ لیا

Written by Peerzada M Mohin

ٹوئٹر صارف نے شادی کے لیے بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان کی اہلیہ سے بیٹی سہانا خان کا ہاتھ مانگ لیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق شاہ رخ خان اور گوری خان کی بیٹی سہانا خان نے حال ہی میں نیویارک میں اپنے 21ویں جنم دن کا جشن منایا ہے۔ اس پرمسرت موقع پر سہانا خان کے خاص دوست بھی ہمراہ تھے۔جنم دن کے موقع پر گوری خان نے بیٹی سہانا خان کی تصور ٹوئٹ کرتے ہوئے انہیں جنم دن کی مبارکباد دینا چاہی۔ گوری خان نے تصور شیئر کرتے ہوئیلکھا کہ ‘ہیپی برتھ ڈے۔۔ تم ہمیں آج محبوب ہو، کل بھی ہوگی اور ہمیشہ رہوگی۔گوری خان کی ٹوئٹ پر مداحوں کی جانب سے سہانا خان کو ڈھیروں مبارکباد ملیں۔ لیکن ایک ٹوئٹ نے صارفین کو حیران کردیا۔ٹوئٹر صارف نے پوسٹ پر کمنٹ کرتے ہوئے گوری خان سے شادی کے لیے بیٹی کا ہاتھ مانگ لیا۔ یہی نہیں بلکہ صارف نے لکھا کہ وہ ماہانہ ایک لاکھ روپے بھی کماتا ہے۔اس ٹوئٹ نے تمام مداح صارفین کی توجہ اپنی جانب مرکوز کرلی۔ کئی صارفین نے اسے ‘مزاحیہ’ قرار دیا۔شاہ رخ خان کی بیٹی سہانا خان اس وقت نیویارک یونیورسٹی میں تعلیم حاصل کر رہی ہیں اور وہ ایک معروف اداکارہ بننے کے خواب دیکھ رہی ہیں۔
٭٭٭٭٭٭

About the author

Peerzada M Mohin

M Shahbaz Aziz is ...

Leave a Comment

%d bloggers like this: