جرم

لودھراں میں پولیس نے کم عمر لڑکی کی شادی رکوادی

Written by Peerzada M Mohin

لودھراں میں پولیس نے کم عمر لڑکی کی شادی رکوادی۔ترجمان پولیس کے مطابق لودھراں کے علاقے حویلی نصیر خاں میں مشتاق نامی شخص نے 10 روز قبل بھاری رقم کے عوض اپنی 13 سالہ بیٹی کا نکاح 38 سالہ اظہر سے کردیا تھا.پولیس کے مطابق گزشتہ روز 13 سالہ لڑکی کی رخصتی کی جارہی تھی کہ اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی۔پولیس نے کم عمر لڑکی کی شادی رکواکر نکاح خواں، لڑکی کے والد اور 2 خواتین سمیت 13 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔پولیس کے مطابق لڑکی کی والدہ، خالہ اور دو کزن کو گرفتار کرلیا گیا تاہم دلہا اور لڑکی کے والد سمیت دیگر ملزمان فرار ہوگئے
٭٭٭٭٭

About the author

Peerzada M Mohin

M Shahbaz Aziz is ...

Leave a Comment

%d bloggers like this: