صحت

ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے فائزر ویکسین کے ہنگامی استعمال کی اجازت دیدی

Written by Peerzada M Mohin

ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی(ڈریپ) پاکستان نے فائزر کی کورونا ویکسین بایو این ٹیک کے ایمرجنسی استعمال کی اجازت دے دی ہے۔فائزرنے دو روز قبل ہی بایواین ٹیک ویکسین کے پاکستان میں ہنگامی استعمال کے اجازت کے حصول کیلئے ڈریپ کو باضابطہ درخواست دی تھی۔فائزرکی کوروناویکسین کو ایمرجنسی استعمال کی اجازت دینے یا نہ دینے کا فیصلہ کرنے کے لیے ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کے رجسٹریشن بورڈ کا اجلاس اسلام آباد میں ہوا، جس میں رجسٹریشن بورڈ نے فائزر ویکسین کے ہنگامی استعمال کی اجازت دے دی ہے۔ اور ڈریپ بورڈ سے منظوری کے بعد یہ ویکسین بھی عوام کو لگنا شروع ہوجائے گی۔یونیسف کی جانب سے پاکستان کو عالمی ادارہ برائے صحت کے کووکس پروگرام کے تحت فائزرویکسین کی ایک لاکھ خوراکیں دی گئیں جو ملک بھر میں جاری کورونا ویکسی نیشن مہم میں استعمال ہوں گی۔یاد رہے کہ ڈریپ نے پاکستان میں سائنو فارم، کین سائنو، سائنو ویک، اسپوٹنک اور آسٹرا زینیکا کے ہنگامی استعمال کی اجازت دے رکھی ہے جبکہ چینی ماہرین کی مدد سے قومی ادارہ صحت میں بھی کین سائینو ویکسین کی تیاری شروع کردی ہے اور ڈریپ نے اس ویکسین کو پاک ویک کے نام سے ایمرجنسی استعمال کی اجازت دے دی ہے۔ادھر حکام کے مطابق بااثر افراد نے فائزر ویکسین لگانے کیلئے سفارشیں شروع کر دی ہیں جس کے بعد ویکسین کے استعمال کی سختی سے مانیٹرنگ کی جائے گی۔حکام کے مطابق فائزر ویکسین کے غیر مستحق افراد کو لگنے سے روکنے کیلئے سخت اقدامات کریں گے۔
٭٭٭٭٭

About the author

Peerzada M Mohin

M Shahbaz Aziz is ...

Leave a Comment

%d bloggers like this: