انٹرٹینمنٹ

بالی وڈ کے معروف فوٹوگرافر کی ماڈل کے ساتھ مبینہ زیادتی

Written by Peerzada M Mohin

بالی وڈ کے معروف فوٹو گرافر جولین کولسٹن سمیت 8 افراد پر 28 سالہ ماڈل گرل اپرنا ڈوبے سے مبینہ زیادتی کا مقدمپ درج کرلیا گیا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ممبئی سے تعلق رکھنے والی ماڈل گرل نے باندرہ کے تھانے میں درخواست جمع کرائی ہے جس میں فوٹوگرافر سمیت 8 افراد پر زیادتی کا نشانہ بنانے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ماڈل نے الزام عائد کیا کہ فوٹوگرافر 4 سال تک زیادتی کا نشانہ بناتا رہا ہے جبکہ زیادتی کرنے والوں میں بالی وڈ کا ایک ٹیلنٹ منیجر بھی شامل ہے۔پولیس نے خاتون کی سوشل میڈیا پر گزشتہ ماہ ڈالی گئی ویڈیو کا بھی جائزہ لیا ہے جس میں ماڈل نے زیادتی کا نشانہ بنائے جانے کا انکشاف کیا تھا۔پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی ہے تاہم ابھی تک کسی ملزم کو گرفتار نہیں کیا گیا۔دوسری جانب ماڈل نے سوشل میڈیا پر فوٹوگرافر کی قابل اعتراض تصاویر پوسٹ کی ہیں جبکہ فوٹو گرافر نے بھی الزامات پر قانونی چارہ جوئی کا اعلان کیا ہے۔
٭٭٭٭٭

About the author

Peerzada M Mohin

M Shahbaz Aziz is ...

Leave a Comment

%d bloggers like this: