انٹرٹینمنٹ

ہالی ووڈ اداکارہ نے فلسطین کی حق میں آواز اٹھانے پر بیلا حدید کی حمایت کردی

Written by Peerzada M Mohin

ہالی ووڈ اداکارہ سوزن سیرینڈن فلسطین کی حق میں آواز اٹھانے پرفلسطینی نڑاد امریکی ماڈل بیلا حدید کی حمایت میں سامنے آگئیں۔ اداکارہ سوزن سیرینڈن نے ٹوئٹر پر ماڈل بیلا حدید کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ کہ انہوں نے بڑی بہادری اور دلیری سے فلسطینی عوام پر ہونے والے اسرائیلی ظلم و ستم کے خلاف آواز اٹھائی ہے۔سوزن سیرینڈن نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ ‘میں فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑی ہوں جو کہ نیتن یاہو کی نسل پرست حکومت کے خلاف لڑرہے ہیں۔’اداکارہ نے مزید لکھا کہ’میں اسرائیلی لوگوں کے لیے بھی دعا گو ہوں کہ وہ بھی سکون سے رہ سکیں۔’سوزن نے بیلا حدید کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ‘میں بیلا حدید کی بہادری سے اپنے لوگوں کے ساتھ یکجہتی میں کھڑے ہونے پرحمایت کرتی ہوں جو تنہا ہوسکتی ہیں’۔اداکارہ سوزن سیرینڈن کی جانب سے حمایت ملنے پر بیلا حدید نے اداکارہ کا شکریہ ادا کرنے کیلئے فوٹو اینڈویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک تفصیلی نوٹ بھی لکھا۔
٭٭٭٭٭

About the author

Peerzada M Mohin

M Shahbaz Aziz is ...

Leave a Comment

%d bloggers like this: