بالی ووڈ اداکار سنجے دت اپنی مرحومہ ماں نرگس دت کو ان کی 92 ویں سالگرہ کے موقع پر یاد کرتے ہوئے جذباتی ہوگئے اور ماں کیلئے سوشل میڈیا پر خصوصی پیغام شیئرکیا ہے۔اداکار سنجے دت نے انسٹاگرام پر اپنی مرحومہ والدہ کی چند یادگار تصاویر شیئر کی ہیں۔سنجے دت نیماں کی یادگار تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ آپ جیسا دوسرا کوئی نہیں ہے۔ سالگرہ مبارک ہو ماں’۔اداکار سنجے دت کی پوسٹ پر سب سے پہلا کمنٹس ہی ان کی بیٹی ترشالا دت نے کیا جس میں اپنی محبت کا اظہار کیا۔اداکار سنجے دت کی اس پوسٹ کو سوشل میڈیا پر مداح بہت پسند کررہے ہیں۔
٭٭٭٭٭