انٹرٹینمنٹ

ذوالقرنین بھی فلک شبیر کے نقشِ قدم چل پڑے، اہلیہ کنول آفتاب کو گلاب کا پھول دیا

Written by Peerzada M Mohin

پاکستان کے معروف ٹک ٹاکر ذوالقرنین نے گلوکار فلک شبیر کی طرح اپنی اہلیہ، پاکستان کی صفِ اول کی ٹک ٹاکر کنول آفتاب کو گلاب کا پھول پیش کر دیا۔پاکستان کے معروف گلوکار فلک شبیر نے گزشتہ سال کورونا لاک ڈائون کے دوران اداکارہ سارہ خان سے شادی کی تھی۔فلک شبیر ہر آنیوالے دن سارہ خان کو لازمی ایک پھول دیتے ہیں، فلک شبیر کی اس عادت کو سارہ خان سمیت دونوں فنکاروں کے مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جاتا ہے۔اب فلک شبیر کے اس رنگ میں ذوالقرنین بھی رنگ گئے ہیں، ذوالقرنین نے بھی اپنی اہلیہ کنول آفتاب کو لال گلاب پیش کرتے ہوئے کی خوبصورت ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے۔ذوالقرنین اور کنول آفتاب کی یہ ویڈیو انٹر نیٹ صارفین کی جانب سے خوب پسند کی جا رہی ہے۔
٭٭٭٭٭

About the author

Peerzada M Mohin

M Shahbaz Aziz is ...

Leave a Comment

%d bloggers like this: