انٹرٹینمنٹ

علیزے گبول جعلی سوشل میڈیا اکائونٹس کے خلاف قانونی کارروائی پر خوش

Written by Peerzada M Mohin

ماڈل و اداکارہ علیزے گبول نے جعلی سوشل میڈیا اکائونٹس بناکر خواتین اور خصوصی طور پر اداکارائوں کو بدنام کرنے والے افراد کے خلاف قانونی چارہ جوئی کرنے پر وکیل حارث شہباز کا شکریہ ادا کیا ہے۔علیزے گبول نے انسٹاگرام اسٹوریز میں بتایا کہ متعدد جعلی سوشل میڈیا اکائونٹس پر ان کی تصاویر اور دیگر معلومات کو غلط انداز میں پیش کرکے انہیں پریشان کیا جا رہا تھا، جن کے خلاف ان کے وکیل حارث شہباز نے قانونی چارہ جوئی کی۔اداکارہ نے عدالت میں کامیاب قانونی چارہ جوئی کرنے پر حارث شہباز کا شکریہ ادا کیا اور ساتھ ہی بتایا کہ جعلی اکائونٹس دیگر خواتین کے لیے بھی ذہنی اذیت کا سبب تھے۔اداکارہ نے انسٹاگرام اسٹوری میں بتایا کہ جعلی اکائونٹ بنا کر دوسرے لوگوں کی تصاویر اور ان سے متعلق غلط معلومات پھیلانے جرم ہے اور ایسا عمل دوسرے کی تضحیک اور ذہنی پریشانی کا باعث بھی ہے۔علیزے گبول نے اسٹوریز میں لکھا کہ جعلی اکائونٹس سے دوسروں کے لیے غلط بیانی کرنے معصوم افراد کے لیے ذہنی اذیت کا سبب بنتی ہے اور خاص طور پر مذکورہ عمل خواتین کے لیے خطرناک ثابت ہوتا۔انہوں نے انسٹاگرام اسٹوریز میں عدالتی حکم نامے کی کاپی بھی شیئر کی، جس میں عدالت نے پولیس کو جعلی اکائونٹس بنا کر اداکارائون کو بدنام کرنے والے افراد کے خلاف مقدمہ دائر کرنے کی ہدایت کی تھی۔علاوہ ازیں علیزے گبول نے دیگر شوبز شخصیات اور خواتین کی اسٹوریز بھی شیئر کیں، جن میں انہوں نے جعلی سوشل میڈیا اکائونٹس کے خلاف قانونی چارہ جوئی پر اپنے وکیل حارث شہباز کا شکریہ ادا کیا تھا۔وکیل حارث شہباز نے بھی اپنی انسٹاگرام اسٹوریز میں عدالتی احکامات کی کاپی شیئر کی جب کہ انہوں نے ایک جعلی پیروڈی اکائونٹس کی جانب سے شیئر کی گئی اسٹوری بھی شیئر کی۔عدالت نے جن جعلی اکائونٹس کے خلاف کارروائی کا حکم دیا، ان میں سے ایک اکائونٹ نے انسٹاگرام اسٹوری میں واضح کیا کہ ان کا اکائونٹ مزاحیہ تھا، جس کا مقصد لوگوں کو تفریح فراہم کرنا تھا، تاہم ساتھ ہی وضاحتی اسٹوری میں خواتین کے لیے نامناسب الفاظ بھی استعمال کیے گئے۔مذکورہ اکائونٹ سے شیئر کی گئی اسٹوری میں تصدیق کی گئی کہ وہ قانونی چارہ جوئی کی وجہ سے اکائونٹ بند کر رہے ہیں، تاہم جلد ہی نئے نام سے دوبارہ آجائیں گے۔مذکورہ اکائونٹ کی اسٹوری کو شیئر کرتے ہوئے حارث شہباز نے لکھا کہ کسی خاتون یا اداکارہ کو ‘جسم فروش’ لکھنا تفریح نہیں ہے۔
٭٭٭٭٭٭

About the author

Peerzada M Mohin

M Shahbaz Aziz is ...

Leave a Comment

%d bloggers like this: