انٹرٹینمنٹ

کمال آر خان نے سلو میاں کو فلمی کیریئر تباہ کرنے کی دھمکی دے ڈالی

Written by Peerzada M Mohin

کمال آرخان نے سلومیاں کا کیریئر تباہ کرنے کی دھمکی دے دی۔بھارتی میڈیا کے مطابق سلمان خان اور بھارتی فلمی ناقد کمال آرخان کے درمیان جاری کشیدگی شدت اختیار کرتی جا رہی ہے۔ اب کے آرکے نے سلومیاں کا کیریئر تباہ کرنے کی دھمکی دے ڈالی ہے۔کمال آر خان نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر عام صارفین کی رسائی کو بند کر دیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق کے آرکے نے اپنے ٹوئٹ میں سلمان خان کا نام لیے بغیر انہیں مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ‘دیکھو بالی وڈ کے غنڈے بھائی، لڑنے کی ہمت ہے تو سامنے آکر لڑو! یہ احمق گلوکار (میکا سنگھ) اور جدوجہد کرنے والی اداکاراؤں کو آگے کر کے ان کے پیچھے نہ چھپو!۔کے آ کے نے کہا کہ ‘میرا وعدہ ہے کہ میں تمہارا کیریئر تباہ کر کے تمہیں ایک ٹیلی ویڑن میزبان بنا دوں گا،یہ تمہارا آخری وقت ہے۔واضح رہے کہ سلمان خان نے اپنی فلم ‘رادھے’ پر منفی تجزیہ کرنے پر کمال آر خان کے خلاف مقدمہ درج کرادیا۔ سلمان خان کی حمایت میں گلوکار میکا سنگھ بھی میدان میں آئے اور کے آرکے کو ‘گدھا’ اور ‘چوہا’ کہا۔ میکا سنگھ نے کمال آر خان کے خلاف ایک گانا بھی ریلیز کرنے کا اعلان کیا ہے جس کا عنوان ‘کے آرکے کتا’ ہوگا۔
٭٭٭٭٭

About the author

Peerzada M Mohin

M Shahbaz Aziz is ...

Leave a Comment

%d bloggers like this: