دنیا

ٹلسا واقعے کی سچائی کو تسلیم کرنے والا پہلا امریکی صدر ہوں، بائیڈن

Written by Peerzada M Mohin

امریکا میں 1921 کی نسل کشی کے 100 سال مکمل ہونے پر صدر بائیڈن ٹلسا جا پہنچے۔ جوبائیڈن نے گرین وڈ کلچرل سینٹر کا دورہ بھی کیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق اس موقع پر جوبائیڈن نے کہا کہ ٹلسا واقعے کی سچائی کو تسلیم کرنے والا پہلا امریکی صدر ہوں، 1921 میں افریقی امریکیوں کی نسل کشی پر خاموشی کو توڑا۔امریکی صدر کا کہنا تھا کہ نفرت کو کبھی شکست نہیں دی گئی، صرف اسے چھپایا گیا، امریکا میں نسلی تفریق کو ختم کرنے کے لیے اقدامات کریں گے۔بائیڈن اوکلاہوما میں سفید فام افراد کے ہاتھوں سیکڑوں سیاہ فام امریکیوں کے قتل عام کے مقام کا دورہ کرنے والے پہلے امریکی صدر ہیں۔ صدر بائیڈن کو نسل کشی کے واقعے سے متعلق تصاویر اور مضامین بھی دکھائے گئے۔
٭٭٭٭٭٭

About the author

Peerzada M Mohin

M Shahbaz Aziz is ...

Leave a Comment

%d bloggers like this: