دنیا

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاھو کے متنازع بیان کے بعد امریکی محکمہ دفاع کی تنقید

Written by Peerzada M Mohin

اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو کی طرف سے ایک متنازع نوعیت کا بیان سامنے نے کے بعد امریکی محکمہ دفاع پینٹاگان نے سخت رد عمل ظاہر کیا ہے۔ امریکی وزیر دفاع کی اسسٹنٹ سیکرٹری ڈانہ اسٹرول نے کہا ہے کہ صدر جوبائیڈن کی انتظامیہ مشرق وسطی میں امن کے اصول کو آگے بڑھا رہی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ ہم ایران کے برے برتاو کا مقابلہ کرنا، داعش اور دہشت گردی کو روکنا چاہتے ہیں،میڈیارپورٹس کے مطابق انہوں نے مزید کہا کہ خطے کے مسائل کا کوئی فوجی حل نہیں۔ مشرق وسطی کی کشیدگی صورت حال کا مثالی حل سفارت کاری ہے۔درایں اثنا امریکی سینیٹر لینڈسے گراہم نے کہا کہ حالیہ لڑائی کے بعد امریکا اسرائیل کی فوجی مدد کرے گا۔ان کاکہنا تھا کہ تل ابیب امریکا سے ایک ارب ڈالر کی فوجی امداد کی درخواست کرے گا۔خیال رہے کہ اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاھو نے کہا ہے کہ اسرائیل کیلیے ایران کے جوہری پروگرام کو ناکام بنانا اہم ہے۔ ایران کو جوہری ہتھیاروں کے حصول سے روکیں گے چاہے اس کے لیے امریکا کے ساتھ تعلقات داو پر لگانے پڑیں۔
٭٭٭٭٭

About the author

Peerzada M Mohin

M Shahbaz Aziz is ...

Leave a Comment

%d bloggers like this: