ٹیکنالوجی

اب ہوگی پیدائش، وفات، نکاح اور طلاق کی کمپیوٹرائزڈ رجسٹریشن

Written by Peerzada M Mohin

محکمہ بلدیات پنجاب اور نادرا کے درمیان سول رجسٹریشن مینجمنٹ سسٹم کیاطلاق کیلئیمعاہدیپردستخط، معاہدیکامقصدپیدائش،وفات ،نکاح اور طلاق کی کمپیوٹرائزڈ رجسٹریشن کو یقینی بنانا ہے۔تفصیلات کیمطابق محکمہ بلدیات پنجاب اور نادرا کے درمیان سول رجسٹریشن مینجمنٹ سسٹم کیاطلاق کیلئی معاہدیپردستخط کردیئیگئے، سیکرٹری لوکل گورنمنٹ نورالامین مینگل اور ڈائریکٹر جنرل نادر ریجنل ہیڈ آفس لاہور میجر ثقلین عباس نے باضابطہ طور پردستخط کیے۔لوکل گورنمنٹ اور نادرہ کے مابین معاہدے پر دستخط کی تقریب لوکل گورنمنٹ کے مرکزی دفتر میں منعقد ہوئی، سیکرٹری بلدیات نورالامین مینگل کاکہنا تھا کہ معاہدیکامقصد پیدائش،وفات ،نکاح اور طلاق کی کمپیوٹرائزڈ رجسٹریشن کو یقینی بنانا ہے۔یونین کونسلز کے عملے کو نادراآن لائن سسٹم پر ڈائریکٹ رسائی حاصل ہوگی۔ سول رجسٹریشن سر ٹیفکیٹس کی تیاری 5مراحل پر مشتمل ہو گی۔ کمپیوٹرائزڈ رجسٹریشن کے لیے ڈسٹرکٹ اور تحصیل سطح پر فوکل پرسن نامزد کییجائیں گے۔عوام میں سسٹم کی مکمل آگاہی کیلئے جامع مہم چلائی جائے گی۔پہلے رائج سسٹم میں بے ضابطگیوں سے چھٹکارا حاصل کرنے کیلئے ویب بیسڈسسٹم متعارف کروایاجارہاہے۔تقریب میں سپیشل سیکرٹری لوکل گورنمنٹ ظہور حسین،ڈائریکٹر جنرل لوکل گورنمنٹ کوثر خان،ایڈیشنل سیکرٹری ایڈمن واجد علی شاہ،ایڈیشنل سیکرٹری لوکل گورنمنٹ ارشد بیگ اور نادرا کیاعلیٰ حکام نے شرکت کی۔
٭٭٭٭٭٭

About the author

Peerzada M Mohin

M Shahbaz Aziz is ...

Leave a Comment

%d bloggers like this: