صحت

کورونا ویکسینیشن، پنجاب بھر کے اساتذہ کیلئے خصوصی ہدایات جاری

Written by Peerzada M Mohin

پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے فیصل آباد سمیت صوبے بھر کے پارٹنر سکولوں کے اساتذہ کی کورونا ویکسینیشن لازمی کرانے کے احکامات،سکول مالکان اساتذہ سے کورونا ویکسینیشن کے سرٹیفکیٹ لیں گے۔تفصیلات کے مطابق پیف حکام کی جانب سے فیصل آباد سمیت صوبے بھر کے ساڑھے سات ہزار سے زائد سکولوں کے مالکان سمیت پرنسپلز کو پابند بنایا گیا ہے کہ وہ اساتذہ کی کورونا ویکسینیشن کرائیں، پیف کی جانب سے پارٹنر سکولوں کے پرنسپل پر واضح کیا گیا ہے کہ تعلیمی سرگرمیاں بحال ہونے سے قبل اساتذہ کی ویکسینیشن مکمل کی جائے، پیف کی جانب سے سکولوں کے نام جاری مراسلہ میں کہا گیا ہے ہے کہ 17 برس سے زائد عمر کے تمام اساتذہ کو کورونا ویکسینیشن کرانا لازمی ہے۔واضح رہے کہ سرکاری سکولوں میں کورونا ویکسین نہ لگوانے والے اساتذہ کو سکول میں بچوں کو پڑھانے کی اجازت نہیں دی جائے گی،ایجوکیشن اتھارٹی نے سرکاری سکولوں کے اساتذہ کو 7 جون تک ویکسی نیشن کروانے کی ہدایت کردی ہے، لاہور کے سرکاری سکولوں میں اساتذہ کی تعداد سولہ ہزار ہے۔ایجوکیشن اتھارٹی نے سکول سربراہان کو ویکسی نیشن کروانے والے اساتذہ کا ریکارڈ مرتب کرنے کا حکم دے دیا ہے، ایجوکیشن اتھارٹی فیصل آباد نے ویکسی نیشن کیلئے سکول وائز فہرستیں جاری کردی ہیں،احکامات نہ ماننے والے اساتذہ کیخلاف محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
٭٭٭٭٭

About the author

Peerzada M Mohin

M Shahbaz Aziz is ...

Leave a Comment

%d bloggers like this: