دنیا

کویتی ولی عہد کا سعودی عرب کے پہلے دورے پرالریاض آمد پرپرتپاک خیرمقدم

Written by Peerzada M Mohin

کویت کے ولی عہد شیخ مشعل الاحمد الجابرالصباح سعودی عرب کے پہلے سرکاری دورے پر الریاض پہنچ گئے ۔میڈیارپورٹس کے مطابق الریاض کے شاہ خالد بین الاقوامی ہوائی اڈے پر سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے بہ نفس نفیس ان کا پرتپاک خیرمقدم کیا ہے۔شیخ مشعل گذشتہ سال کویت کا ولی عہد مقرر ہونے کے بعد سعودی عرب کا پہلا دورہ کررہے ہیں۔ان کی قیادت میں وزیرتیل اور وزیرخارجہ سمیت اعلی سطح کا وفد سعودی عرب پہنچا ہے۔کویت کا وزارتی وفد سعودی دارالحکومت الریاض میں تیل برآمد کرنے والے ملکوں کی تنظیم (اوپیک)اور روس کی قیادت میں غیراوپیک ممالک کے اجلاس میں شرکت کرے گا۔اوپیک پلس کے نام سے معروف اس گروپ کے اجلاس میں تیل کی یومیہ پیداوار میں کٹوتی کو برقرار رکھنے یا اس میں بتدریج کمی سے متعلق امور پر غور کیا جائے گا۔
٭٭٭٭٭٭٭

About the author

Peerzada M Mohin

M Shahbaz Aziz is ...

Leave a Comment

%d bloggers like this: