پاکستان

وفاق اور چاروں صوبوں کے عوام کے جاری شدہ ڈرائیونگ لائسنسز کا ڈیٹا یکجا کرنے کا فیصلہ

Written by Peerzada M Mohin

وفاق اور چاروں صوبوں کے عوام کے جاری شدہ ڈرائیونگ لائسنسز کا ڈیٹا یکجا کرنے کا فیصلہ کرلیاگیا ۔ارفع ٹاور میں پنجاب آئی ٹی بورڈ اور نیشنل ہائی وے اینڈ موٹروے پولیس کے درمیان مفاہمتی یادداشت طے ،ایم او یو پر اے آئی جی آپریشنز نیشنل ہائی وے اور موٹروے پولیس سلمان علی خان اور ڈائریکٹر جنرل پی آئی ٹی بی فیصل یوسف نے دستخط کیے۔تقریب میں چیئرمین پی آئی ٹی بی اظفر منظور، ایڈیشنل آئی جی زبیر ہاشمی اور ڈی آئی جی سنٹرل نیشنل ہائی وے اینڈ موٹروے پولیس سلطان علی نے شرکت کی ۔ایم او یو کے تحت پنجاب آئی ٹی بورڈ جاری شدہ ڈرائیونگ لائسنسز کا ڈیٹا اکٹھا کرنے کیلئے نیشنل لائسنسنگ پورٹل تشکیل دے گا۔ لائسنسنگ ڈیٹا یکجا کرنے کیلئے آن لائن ڈیش بورڈ اور موبائل ایپ بھی بنائی جائے گی۔چیئرمین پی آئی ٹی بی اظفر منظور نے کہاکہ مرکزی سسٹم کی بدولت ملک کے کسی بھی حصے میں لائسنس کے جعلی ہونے، ڈپلیکیٹ، منسوخی اور معیاد ختم ہونے کی نشاندہی ہو سکے گی۔پی آئی ٹی بی نیشنل ہائی وے اینڈ موٹروے پولیس کے عملے کو مکمل تکنیکی معاونت اور ضروری تربیت فراہم کرے گا۔ایڈیشنل آئی جی سنٹرل نیشنل ہائی وے اینڈ موٹر وے پولیس زبیر ہاشمی نے کہاکہ نئے پوائنٹس سسٹم کی بدولت ڈرائیونگ کلچر میں بہتری، حادثات میں کمی اور جرائم پر قابو پانے میں مدد ملے گی۔
٭٭٭٭٭

About the author

Peerzada M Mohin

M Shahbaz Aziz is ...

Leave a Comment

%d bloggers like this: