پاکستان شوبز انڈسٹری کی مقبول ترین جوڑی یاسر نواز اور اْن کی اہلیہ ندا یاسر نے اپنی شادی کی 19ویں سالگرہ منائی۔اس موقع پر یاسر نواز نے انسٹاگرام پر اپنی شادی کی تصویر کے ساتھ ندا اور اپنی دیگر یادگار تصویریں شیئر کیں۔یاسر نواز نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ ‘ہنستے لڑتے 19 سال گْزر گئے اور معلوم بھی نہیں ہوا۔’اْنہوں نے اْمید ظاہر کرتے ہوئے لکھا کہ ‘آگے بھی اسی طرح اچھے دن گْزریں، آمین۔’اداکار نے اہلیہ ندا یاسر کو شادی کی 19ویں سالگرہ کی مبارکباد بھی دی۔دوسری جانب ندا یاسر نے بھی انسٹاگرام اکاؤنٹ پر خصوصی ویڈیو شیئر کی جو اْن کی اور یاسر نواز کی مختلف تصویروں کی مدد سے بنائی گئی ہے۔ندا یاسر نے لکھا کہ ‘ہماری شادی کو 19 سال مکمل ہوگئے ہیں۔’اْنہوں نے مداحوں سے مخاطب ہوتے ہوئے لکھا کہ ‘ماشاء اللہ کہیں۔’ندا یاسر نے خوشی کے اس موقع پر اللہ تعالیٰ کا شکر بھی ادا کیا۔
٭٭٭٭٭