ٹیکنالوجی کھیل

پی ایس ایل میں کرکٹرز اور آفیشلز پر نظر رکھنے کیلئے ٹریکنگ ڈیوائس استعمال کرنے کا فیصلہ

Written by Peerzada M Mohin

پاکستان سپرلیگ میں شامل کرکٹرز اور تمام آفیشلز پر نظر رکھنے کے لیے ٹریکنگ ڈیوائس استعمال کی جائے گی۔نجی ٹی وی کے مطابق ابوظہبی میں موجود پاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل )کا حصہ بننے والے کرکٹرز اور تمام آفیشلز پر کڑی نظر رکھنے کے لیے ٹریکنگ ڈیوائس کا استعمال کیا جائے گا، ٹریکنگ ڈیوائس ابوظہبی بھجوادی گئی ہے۔لاہور اور کراچی سے خصوصی پروازوں پر جانے والے کھلاڑیوں اور دوسرے تمام متعلقہ افراد کا 7 روزہ قرنطینہ پریڈ مکمل ہوگیا ہے، جس کے بعد اگلے مرحلے میں ہوٹل سے باہر جانے والوں کے لیے یہ ٹریکنگ ڈیوائس ساتھ رکھنا لازمی ہوگی۔ٹریکر کے ذریعے ابوظہبی وزارت صحت اور دوسرے متعلقہ حکام ان تمام افراد ر نظر رکھ سکیں گے جو اس لیگ کی وجہ سے ابوظہبی میں مقیم ہیں، کوئی بھی شخص مختص کردہ علاقے سے باہر جائے گا تو ایک بیپ کے ذریعے پتہ چل سکے گا کہ اس کی موومنٹ کیا رہی، خلاف ورزی کرنے والے کیخلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔
٭٭٭٭٭

About the author

Peerzada M Mohin

M Shahbaz Aziz is ...

Leave a Comment

%d bloggers like this: