پاکستان شوبز انڈسٹری کو خیر باد کہنے والی سابق اداکارہ نیمل خاور نے اپنی بہنوں فضا خاور، رابعہ خاور اور شرارتی بھانجے کے ساتھ موسمِ گرما کے خوشگوار لمحات کی خوبصورت تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر شیئر کی ہیں۔نیمل خاور نے انسٹاگرام پر اپنی بہنوں اور ننھے شرارتی بھانجے کے ساتھ موج مستی کرتے ہوئے چند تصاویر اور ویڈیوز شیئر کی ہیں، جو کہ ان کے مداحوں کی جانب سے بہت پسند کی گئی ہیں۔نیمل نے یہ تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ گرمی کے وقت کا جنون۔انہوں نے اپنے بھانجے کے بارے میں لکھا کہ زاوی کو جھومتا دیکھنے کیلئے انتظار کریں۔
٭٭٭٭٭