انٹرٹینمنٹ

ریما خان کی ٹک ٹاک ویڈیو انٹرنیٹ پر وائرل، مداحوں کی تعریف

Written by Peerzada M Mohin

پاکستان کی معروف، خوبرو سینئر اداکارہ و میزبان ریما خان کی نئی ٹک ٹاک ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہے جسے مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جا رہا ہے۔ریمان خان کی جانب سے انسٹا گرام پر ایک ٹک ٹاک ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں وہ بیرون ملک سڑک کنارے اپنے خوبصورت لمبے گھنے بال لہراتے ہوئے چہل قدمی سے محظوظ ہو رہی ہیں۔ریمان خان کی اس ٹک ٹاک پر سجاد علی کا ایک خوبصورت گانا ‘ لگایا دل بہت پر دل لگا نہیں’ بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریما خان کی یہ ٹک ٹاک ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہے جسے اْن کے مداحوں کی جانب سے بے حد پسند کیا جا رہا ہے جبکہ اس ویڈیو کے کمنٹ باکس میں اداکارہ کے مداحوں نے اْن کے بالوں کی خوبصورتی کا راز بھی پوچھا ہے۔
٭٭٭٭٭

About the author

Peerzada M Mohin

M Shahbaz Aziz is ...

Leave a Comment

%d bloggers like this: