اداکار کنور ارسلان کی والدہ کاانتقال'گلستان جوہر کراچی میں سپرد خاک

0

پاکستان شوبز انڈسٹری کے نامور اداکار اور جیو انٹرٹینمنٹ کے مقبول ترین ڈرامہ سیریل ‘میں اگر چْپ ہوں’ میں حیرت انگیز اداکاری کرکے مقبولیت حاصل کرنے والی فاطمہ آفندی کے شوہر کنور ارسلان کی والدہ انتقال کرگئیں۔تفصیلات کے مطابق کنور ارسلان کی اہلیہ و اداکارہ فاطمہ آفندی نے اپنے انسٹاگرام پیغام کے ذریعے اپنی ساس کے انتقال کی اطلاع دی۔فاطمہ آفندی نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر جاری کی گئی اسٹوری میں بتایا کہ ‘کنور ارسلان کی والدہ کا انتقال ہوگیا ہے۔اداکارہ نے بتایا کہ ‘اْن کی والدہ کی نمازِ جنازہ منگل کوبعداز نماز ظہر مسجد عثمانِ غنی بلاک 12 گلستانِ جوہر کراچی میں ادا کی گئی جس کے بعد انہیں مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیاگیا۔اْنہوں نے اپنی ساس کی مغفرت اور اہلخانہ کے صبر و جیمل عطا کرنے کے لیے دْعاؤں کی اپیل بھی کی۔واضح رہے کہ کنور ارسلان اور فاطمہ آفندی کا شمار شوبز انڈسٹری کی مقبول ترین جوڑیوں میں ہوتا ہے۔سوشل میڈیا صارفین اس جوڑی کو بہت پسند کرتے ہیں اور اکثر ان کے لیے محبت بھرے پیغامات بھی جاری کرتے ہیں۔یہ جوڑی سال 2012 میں رشتہء ازدواج میں منسلک ہوئی تھی جبکہ ان کے دو بیٹے ہیں۔
٭٭٭٭٭

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

Subscribe For Latest Updates

Signup for our newsletter and get notified when we publish new articles for free!




%d bloggers like this: