بلال عباس، سجل علی اور ایمن خان 30 انڈر 30 گلوبل ایشین اسٹارز میں شامل

0

ہر سال مختلف عالمی اداروں کی جانب سے دنیا بھر میں یا خطوں کے حساب سے کامیابی حاصل کرنے والے فنکاروں اور شوبز شخصیات کی فہرست جاری کی جاتی ہے۔اسی طرح برطانوی اخبار ایسٹرن آئی نے بھی سال 2021 میں 30 انڈر 30 گلوبل ایشین اسٹارز کی فہرست جاری کی ہے۔فہرست میں ان باصلاحیت فنکاروں کو شامل کیا گیا ہے جو بہت کم عمری میں دنیا بھر میں مقبول ہورہے ہیں۔اس فہرست میں اداکار بلال عباس خان، سجل علی، ایمن خان جبکہ گلوکار و اداکار علی ظفر کے بھائی دانیال ظفر بھی شامل ہیں۔خیال رہے کہ گزشتہ مہینے ایسٹرن آئی نے بلال عباس کو ایشیا کی 50 مقبول شخصیات میں شامل کیا تھا اور اب انہیں اس فہرست میں بھی شامل کیا ہے۔
٭٭٭٭٭٭

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

Subscribe For Latest Updates

Signup for our newsletter and get notified when we publish new articles for free!




%d bloggers like this: