انٹرٹینمنٹ

بچپن میں سونم کی خاطر لڑائی میں پنچ لگنے سے آنکھ سوج گئی تھی، ارجن کپور

بالی ووڈ کے اداکار ارجن کپور نے کہا ہے کہ ایک بار بچپن میں جب وہ اسکول میں پڑھا کرتے تھے اس وقت ان کی کزن سونم کپور کے لیے کسی سے لڑائی ہوئی اور انھیں ایک مکا لگا جس سے انکی آنکھیں سیاہ ہوگئی تھی۔انھوں نے اس حوالے سے انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ ہم دونوں ایک ہی اسکول میں پڑھا کرتے تھے اور باسکٹ بال کھیلنے کے شوقین تھے۔ کھیل کے دوران جب سونم کھیل رہی تھیں تو یہ واقعہ پیش آیا۔ انکا کہنا تھا حالانکہ وہ ایک غیر متشدد انسان تھے، لیکن اسکے باوجود غصے میں آگئے اور اس لڑکے کو کافی برا بھلا کہا جس نے سونم کپور سے بدتمیزی کی تھی۔ریڈیو میزبان سدھارتھ کنان سے گفتگو کرتے ہوئے ارجن نے کہا کہ ایک سینئر لڑکے نے آکر بال سونم سے چھین لی، جس پر سونم روتے ہوئے میرے پاس آئیں، اور میں جاکر اس لڑکے سے جھگڑ پڑا۔ لیکن وہ باکسر تھا اور اس نے مجھے پنچ مارا جس سے میری آنکھ سوجھ گئی تھی۔
٭٭٭٭٭

About the author

Peerzada M Mohin

M Shahbaz Aziz is ...

Leave a Comment

%d bloggers like this: