زیر زمین ہونے والی ایک لڑائی میں خاتون جنگجو کی داستان کو ہالی وڈ ایکشن فلم ان چینڈ میں بیان کیا گیا ہے۔جستجو ہے بازی لے جانے کی جس کے لیے سخت محنت ہورہی ہے۔ انتقام لینا ہے اْن سے جو اسے تباہ کرچکے ہیں۔ ایک معرکہ آرائی ہے جو اس خاتون فائٹر کے مقدر میں لکھ دی گئی ہے جس کا کلائمکس شاندار ہے۔ فلم برطانیہ میں ریلیز ہوچکی ہے جبکہ امریکا میں دو جولائی کو آئے گی۔
٭٭٭٭٭