دنیا

سعودی عرب کے دارالحکومت الریاض میں محافل موسیقی بحال کرنے کا اعلان

Written by Peerzada M Mohin

سعودی عرب میں دارالحکومت الریاض میں محافل موسیقی کی بحالی کا اعلان کیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سعودی عرب میں جنرل انٹرٹینمنٹ اتھارٹی نے متعدد سعودی اور عرب فنکاروں کی شرکت سے ریاض کے محافل موسیقی واپس کرنے کا اعلان کیا۔الریاض میں ہونے والے موسیقی کنسرٹ میں فن کار نبیل شعیل اور گلوکارہ اصالہ نصری موسیقی کے جوہر دکھائے جب کہ الریاض میں ایک دوسرا کنسرٹ ہوگا جس میں فن کار محمد عبدہ فن کا مظاہرہ کریں گے۔انٹرٹینمنٹ اتھارٹی کے مطابق روٹانا کے زیر اہتمام منعقد ہونے والی محافل میں کرونا ایس اوپیز کا خاص خیال رکھا جاتا ہے۔محافل موسیقی میں شرکت کرنے یا حصہ لینے والے فن کاروں کے لیے ضروری ہے کہ انہوں نے ویکسین لگوائی ہو۔ توکلنا ایپ پر رجسٹریشن کی ہو اور جن فن کاروں نے ابھی تک ویکسین نہیں لگوائی انہوں نیفن بکس میں اپنی رجسٹریشن کی ہو۔اتھارٹی کے سربراہ ترکی آل الشیخ نے ٹویٹرپرایک خصوصی ہدایت نامہ میں تفریح کے ذریعہ قائم کردہ پروٹوکول کے مطابق موسیقی پروگرامات کی واپسی کا اعلان کیا۔ انہوں نے ایونٹ کے منتظمین اور زائرین سے کرونا پروٹوکول پرسختی سے عمل درآمد کی ہدایت کی اور محافل موسیقی میں صرف 40 فی صد حاضری کی اجازت دی۔ محافل میں شرکت کے دوران سماجی فاصلہ اختیار کرنے اور ماسک پہننے پر بھی زور دیا۔
٭٭٭٭٭٭

About the author

Peerzada M Mohin

M Shahbaz Aziz is ...

Leave a Comment

%d bloggers like this: