دنیا صحت

امریکا کورونا ویکسین کی8 کروڑ سے زائد خوراکیں دنیا کو عطیہ کرے گا

Written by Peerzada M Mohin

امریکا نے دنیا بھر میں کورونا ویکسین کی8کروڑ خوراکیں تقسیم کرنے کا اعلان کردیا، اس حوالے سے امریکی صدرنے کہاہے کہ کورونا ویکسین کی تقسیم کا ہدف جون میں مکمل کرلیا جائے گا۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی صدر جوبائیڈن نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ امریکا میں استعمال نہ ہونے والی75فیصد ویکسین دنیا بھر میں عطیہ کی جائیں گی، استعمال نہ ہونے والی25فیصد ویکسین اتحادی ممالک کو دی جائیں گی۔امریکی صدر نے کہا کہ ویکسین اقوام متحدہ کے پروگرام کوویکس کے تحت تقسیم کریں گے،6ملین خوراکیں ساتھ اور سینٹرل امریکا میں تقسیم ہوں گی،7ملین ایشیا،5ملین خوراکیں افریقا میں تقسیم ہوں گی۔انہوں نے کہا کہ کوویکس پروگرام کے تحت اب تک7کروڑ سے زائد خوراکیں تقسیم ہوچکی ہیں، میکسیکو، کینیڈا کو ویکسین کی4کروڑ سے زائد خوراکیں بھجواچکے ہیں۔امریکی صدر نے کہا کہ جنوبی کوریا کی افواج کیلئے جانسن اینڈ جانسن کی10لاکھ خوراکیں روانہ کردی، امریکا ایسٹرازینکا کی مزید 6 کروڑ سے زائد خوراکیں دنیا کو عطیہ کرے گا۔
٭٭٭٭٭٭

About the author

Peerzada M Mohin

M Shahbaz Aziz is ...

Leave a Comment

%d bloggers like this: