دنیا

کورونا وبا کی وجہ سے انڈونیشیا نے حج فلائٹ سروس منسوخ کر دی

Written by Peerzada M Mohin

انڈونیشیا کے وزیر مذہبی امور نے اعلان کیا ہے کہ جکارتہ نے اس سال اپنے شہریوں کے لیے حج سفر منسوخ کر دیا ہے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یہ اعلان کوویڈ 19 سے وابستہ خدشات کی وجہ سے کیا گیا ہے۔ انڈونیشیا 20 کروڑ 60 لاکھ سے زیادہ آبادی والا سب سے بڑا مسلمان ملک ہے جن میں سے 90 فی صد مسلمان ہیں۔قبل ازیں سعودی عرب نے کرونا ایس اوپیز اور سخت احتیاطی تدابیر کے تحت حج کے انتظامات کا اعلان کیا تھا۔وزارت حج و عمرہ نے اعلان کیا کہ مملکت انسانی صحت اور حفاظت کو اولین ترجیح دیتی ہے۔ سعودی عرب رواں سال فریضہ حج کی ادائی کے لیے تمام وسائل فراہم کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔
٭٭٭٭٭٭

About the author

Peerzada M Mohin

M Shahbaz Aziz is ...

Leave a Comment

%d bloggers like this: