انٹرٹینمنٹ

اداکارہ نیلم منیر نے انسٹاگرام پر سنگِ میل عبور کرلیا، فالوورز کی تعداد 5 ملین ہوگئی

Written by Peerzada M Mohin

مقبول ترین ڈراما سیریل ‘قیامت’ میں مرکزی کردار ادا کرنے والی خوبرو اداکارہ نیلم منیر نے انسٹاگرام پر سنگِ میل عبور کرلیا۔سائٹ انسٹاگرام پر 5 ملین یعنی 50 لاکھ فالوورز ہوگئے ہیں۔انسٹاگرام پر 5 ملین فالوورز کے بعد نیلم منیر بھی پاکستان میں سب سے زیادہ انسٹاگرام پر فالو کی جانے والی اداکاراؤں کی فہرست میں اپنی جگہ بنانے میں کامیاب ہوگئی ہیں۔منفرد اداکاری سے لاکھوں دلوں پر راج کرنے والی نیلم منیر کے انسٹاگرام اکاؤنٹ کی جانب نظر دوڑائی جائے تو اْنہوں نے ابھی تک ایک ہزار 966 پوسٹس کی ہیں جن میں اْن کی خوبصورت تصاویر اور ویڈیوز شامل ہیں۔اس کے ساتھ ہی نیلم منیر خان نے اپنے اکاؤنٹ سے صرف 6 لوگوں کو فالو کیا ہوا ہے جن میں اْن کے قریبی عزیز شامل ہیں۔
٭٭٭٭٭

About the author

Peerzada M Mohin

M Shahbaz Aziz is ...

Leave a Comment

%d bloggers like this: