انٹرٹینمنٹ

ہالی ووڈ سیریز ”مِس مارول” میں فواد خان کی شمولیت کا انکشاف

Written by Peerzada M Mohin

ماروِل سٹوڈیو کے ماتحت بنائی جانیوالی ہالی ووڈ کی پہلی مسلم سپر ہیرو وومن سیریز مس ماروِل کی کاسٹ میں پاکستانی سپر اسٹار فواد خان کی شمولیت کی خبریں بھی سامنے آئی ہیں۔برطانوی صحافی ہارون شاہد نے ٹوئٹر پر جاری بیان کے ذریعے اس بات کا انکشاف کیا ہے۔ٹوئٹ کے مطابق اداکار فواد خان مس ماروِل میں حسن نامی مسلمان لڑکے کا کردار ادا کریں گے، مذکورہ شو کے آفیشل آئی ایم بی ڈی پیج پر کاسٹ کی فہرست میں فواد خان کا نام شامل ہے۔ہارون رشید نے کہا کہ تاحال ماروِل اسٹوڈیو سے کسی شخص نے اس کی تصدیق نہیں کی لیکن اگر یہ خبر سچ ہوئی تو کافی دلچسپ بات ہوگی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق مس ماروِل میں بالی وڈ اداکار فرحان اختر بھی شامل ہوں گے جو کہ کراچی سے تعلق رکھنے والے ایک لڑکے کا کردار ادا کریں گے۔یاد رہے ماروِل اسٹوڈیو کے بینر تلے بننے والی پہلی مسلم سپر ہیرو وومن سیریز مس ماروِل میں کمالہ خان کا مرکزی کردار پاکستانی نڑاد امریکی شہری 16 سالہ ایمان ولانی ادا کریں گی۔
٭٭٭٭٭

About the author

Peerzada M Mohin

M Shahbaz Aziz is ...

Leave a Comment

%d bloggers like this: