انٹرٹینمنٹ

غیر شادی شدہ لڑکیاںمیرے شوہر فلک جیسا لائف پارٹنر تلاش کریں، سارہ خان کا مشورہ

Written by Peerzada M Mohin

اداکارہ سارہ خان نے غیر شادہ شدہ لڑکیوں کو مشورہ دیا ہے کہ انہیں کس طرح کے لڑکے سے شادی کرنی چاہیے۔ گلوکار و اداکار فلک شبیر سے شادی کرنے والی اداکارہ نے انسٹاگرام پر مداحوں کے سوالوں کے جوابات دیے، جس میں بعض مداحوں نے ان سے مشورے بھی مانگے ارو انہوں نے سگھڑ خواتین کی طرح نوجوان لڑکیوں کو مشورے بھی دیئے۔اداکارہ نے مداحوں کو جواب دیتے ہوئے بتایا کہ وہ نہ صرف بیڈمنٹن کے کھیل کو پسند کرتی ہیں بلکہ وہ کھیلتی بھی ہیں اور ساتھ ہی انہوں نے بیڈمنٹن کھیلنے کی تصویر بھی شیئر کی۔اداکارہ نے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ ان کا اب تک کا سب سے بہترین فوٹوشوٹ ان کی شادی کا فوٹوشوٹ ہے اور ساتھ ہی انہوں نے ایک تصویر بھی شیئر کی۔اداکارہ نے ایک مداح کی فرمائش پر شادی کی اب تک کی ایک ان دیکھی تصویر بھی شیئر کی، جس میں ان کے شوہر ان کی گود میں سوتے ہوئے دکھائی دیئے۔اداکارہ نے ایک مداح کی فرمائش پر میک اپ کے بغیر اپنی سیلفی بھی شیئر کی، جب کہ ایک شادی شدہ خاتون مداح کی فرمائش پر انہوں نے اپنے بیڈ روم کی تصویر بھی شیئر کی۔ایک سوال کے جواب میں اداکارہ نے انکشاف کیا کہ وہ جلد ہی علی رحمن اور گوہر رشید کے ہمراہ لاپتا ڈرامے میں اداکاری کرتی دکھائی دیں گی۔غیر شادی شدہ اور تنہا زندگی گزارنے والی مداح لڑکی کی جانب سے پوچھے گئے ایک سوال پر سارہ خان نے لڑکیوں کو مشورہ دیا کہ وہ ان کے شوہر جیسے مرد کو تلاش کرکے ان سے شادی کریں۔
٭٭٭٭٭

About the author

Peerzada M Mohin

M Shahbaz Aziz is ...

Leave a Comment

%d bloggers like this: