انٹرٹینمنٹ

کورونا نے ایک اور بالی ووڈ اداکارہ رنکو سنگھ کی جان لے لی

Written by Peerzada M Mohin

عالمی وبا کورونا وائرس نے بالی ووڈ فلم ‘ڈریم گرل’ کی اداکارہ رنکو سنگھ کی جان لے لی۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ رنکو سنگھ کا گزشتہ ماہ 25 مئی کو کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آیا تھا جس کے بعد اْنہوں نے گھر میں ہی خود کو قرنطینہ کرلیا تھا۔گھر میں قرنطینہ کے دوران اداکارہ رنکو سنگھ کی طبیعت بگڑ گئی جس کے بعد اْنہیں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اْنہیں وارڈ میں رکھا گیا تھا۔بھارتی میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا کہ ہسپتال کے وارڈ میں اداکارہ رنکو سنگھ کی طبیعت مزید بگڑنے لگی جس کے بعد اْنہیں انتہائی نگہداشت وارڈ میں داخل کردیا گیا۔اداکارہ رنکو سنگھ کی طبیعت مزید خراب ہوتی گئی جس کے بعد وہ انتہائی نگہداشت وارڈ میں دوران علاج چل بسیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ رنکو سنگھ دمہ کی بھی مریض تھیں جبکہ اْن کی کزن کا کہنا ہے کہ اداکارہ نے 7 مئی کو کورونا ویکسین کی پہلی ڈوز لگوائی تھی اور دوسری ڈوز لگوانے سے پہلے ہی اْنہیں کورونا وائرس کی تشخیص ہوگئی تھی۔
٭٭٭٭٭

About the author

Peerzada M Mohin

M Shahbaz Aziz is ...

Leave a Comment

%d bloggers like this: