جرم

پشاور، ون ویلنگ کرنیوالے 7 افراد گرفتار

Written by Peerzada M Mohin

خیبر پختون خوا کے دارالخلافہ پشاور میں پولیس نے موٹر سائیکل پر ون ویلنگ کرنے والے 7 افراد کو حراست میں لے لیا۔چیف ٹریفک آفیسر پشاور عباس مجید خان مروت کے مطابق ٹریفک قوانین پر عمل درآمد ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔انہوں نے بتایا کہ ناردرن بائی پاس پر ون ویلنگ کرنے پر 7 افراد سے موٹر سائیکلیں ضبط کر کے ٹرمینل میں بند کر دی گئی ہیں۔چیف ٹریفک آفیسر پشاور عباس مجید خان مروت نے بتایا کہ ون ویلنگ کرنے والوں سے موٹر سائیکلیں دفعہ 523/550 کے تحت ضبط کی ہیں۔انہوں نے بتایا کہ زیرِ حراست لیئے گئے بچوں کے والدین سے تحریری ضمانت لے لی گئی ہے۔
٭٭٭٭٭

About the author

Peerzada M Mohin

M Shahbaz Aziz is ...

Leave a Comment

%d bloggers like this: