پاکستان

موٹروے پولیس نے بغیر فٹنس سرٹیفکیٹ مسافر گاڑیوں پر پابندی لگا دی

Written by Peerzada M Mohin

موٹروے پولیس نے بغیر فٹنس سرٹیفکیٹ مسافر گاڑیوں پر پابندی لگا دی گئی ۔موٹروے پولیس نے فٹنس سرٹیفکیٹ گاڑیوں کی فرنٹ سکرین پر چسپاں کرنا لازمی قرار دے دیا ۔ ایس ایس پی سید حشمت کمال کی ہدایات پر موٹروے پولیس کی جانب سے یہ کاروائی عمل میں لائی گئی ہے کہ مسافر بردار گاڑیاں مکمل فٹ ہونے پر ہی موٹروے پر سفر کر سکتی ہیں۔پبلک سروس گاڑیاںفرنٹ سکرین پر چسپاں کریں گی۔موٹروے پولیس نے قومی شاہراہوں پر فٹنس سرٹیفکیٹ کو لازمی قرار دے دیا ہے۔ناقص گاڑیاں دوران سفرحادثات کا اہم سبب بن رہیں ہیں۔موٹروے پولیس عوام کی جان و مال کی حفاظت کیلئے ہر ممکن کوشش کر رہی ہے،جس کے نتیجے میں یہ سرٹیفکیٹ چیک کیا جائے گا۔ سرٹیفکیٹ آویزاں کرنا لازمی کرنا ہو گااور کسی گاڑی نے سرٹیفکیٹ آویزاں نہ کیا تو اسے موٹروے پر آنے کی اجازت نہیں ہوگی۔
٭٭٭٭٭

About the author

Peerzada M Mohin

M Shahbaz Aziz is ...

Leave a Comment

%d bloggers like this: