دلچسپ خبریں

برطانیہ میں موٹر وے پرکچرا پھینکنا کار سوار کو مہنگا پڑگیا، پولیس نے طویل چکر لگواکرصفائی کروادی

Written by Peerzada M Mohin

انگلینڈ میں موٹر وے پر کچرا پھینکنا کار سوار کو مہنگا پڑگیا،پولیس نے فوری طور پر کارروائی کرتے ہوئے سبق سکھا دیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آئی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک کار میں سوار 2 افراد موٹر وے کے ایک طرف گاڑی روک کر وہاں کچرا پھینک رہے ہیں۔ہائی وے انتظامیہ نے کیمروں میں یہ حرکت دیکھی تو موٹر وے پولیس کو آگاہ کیا۔ موٹر وے پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ان کا پیچھا کرکے انہیں پکڑا اور پھر 40 میل کا چکر لگواکر واپس لائے اور ان سے کچرا بھی اٹھوایا۔سوشل میڈیا پر صارفین نے موٹروے پولیس کے اس عمل کی حمایت کرتے ہوئے اسے اچھا سبق قرار دیا ہے۔
٭٭٭٭٭

About the author

Peerzada M Mohin

M Shahbaz Aziz is ...

Leave a Comment

%d bloggers like this: