موسیقار واجد علی نوشاد کی 13ویں برسی 18جون کو منائی جائے گی ۔ واجد علی نوشاد 1953 کو بھارت کے شہر ممبئی میں معروف موسیقار نوشاد کے گھر پیدا ہوئے ۔1964 میں ان کا خاندان ممبئی سے پاکستان منتقل ہو گیا ۔ واجد علی نوشاد نے گورنمنٹ کالج لاہور سے گریجویشن مکمل کی ۔ انہوں نے 50 سے زائد فلموں کے لئے موسیقی ترتیب دی ،ان کی ترتیب دی گئی دھنیں آج بھی مقبول ہیں وہ 18 جون 2008 کو جہان فانی سے کوچ کر گئے ۔
٭٭٭٭٭