دنیا

ابوظہبی،حادثات کی روک تھام کے لیے گاڑی کا ٹائر درست نہ ہونے پر بھی جرمانہ

ابوظہبی پولیس نے ممکنہ حادثات کی روک تھام کیلئے نیا جرمانہ متعارف کروادیا۔غیرملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق ابوظہبی میں اب گاڑی کا ٹائر درست نہ ہونے پر بھی جرمانہ عائدکیا جائے گا۔ابوظہبی پولیس کے مطابق گاڑی کا ٹائردرست نہ ہونے پر 500 درہم تقریبا 21 ہزار پاکستانی روپے کا جرمانہ عائد کیا جائے گا۔حکام کے مطابق گاڑی کے ٹائر درست نہ ہونے پر جرمانے کے ساتھ ساتھ ایک ہفتے کے لیے گاڑی بھی ضبط کی جائے گی۔پولیس حکام کے مطابق شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ گاڑیوں کے ٹائرز قابل استعمال حالت میں رکھیں، بصورت دیگر حادثات کا خدشہ ہوتا ہے۔
٭٭٭٭٭٭

About the author

Peerzada M Mohin

M Shahbaz Aziz is ...

Leave a Comment

%d bloggers like this: