انٹرٹینمنٹ

اے بی ڈی ویلیئرز کی اہلیہ انوشکا شرما کی معترف

جنوبی افریقہ کے سابق کرکٹر اے بی ڈی ویلیئر کی اہلیہ ڈینیل ڈی ویلیئرز کا کہنا تھا کہ انوشکا شرما ان بہترین اخلاق والے لوگوں میں سے ہیں جن سے وہ اب تک ملیں۔ انھوں نے ان خیالات کا اظہار سوشل میڈیا پر سوالات و جوابات کے ایک سیشن کے دوران کیا۔ انھوں نے حال ہی میں اپنی اور انوشکا شرما اور ان کی بیٹی ویمیکا کے ساتھ ایک تصویر بھی شیئر کی تھی۔ سوالات و جوابات کے ایک سیشن کے دوران جب ایک مداح نے ان سے سوال کیا تو انھوں نے جواب دیا کہ انوشکا بہترین اور خوش اخلاق لوگوں میں سے ایک ہیں۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ وہ ایک شفیق اور بہت ہی مہربان دل رکھنے والی خاتون ہیں۔
٭٭٭٭٭

About the author

Peerzada M Mohin

M Shahbaz Aziz is ...

Leave a Comment

%d bloggers like this: