انٹرٹینمنٹ

آرٹسٹ نے میک اپ آرٹ سے مجھے اتنا پراعتماد کر دیا اب چہرہ سورج کی روشنی میں بھی تروتازہ ہی رہیگا ،اسرا بیلگیچ

ارطغرل غازی میں حلیمہ سلطان کا کردار نبھانے والی ترک اداکارہ اسرا بیلگیچ نے سوشل میڈیا پر سورج کی تپش میں بھی ترو تازہ نظر آنے والے اپنے چہریکا راز بتا دیا ہے۔اداکارہ اسرا بیلگیچ نے انسٹاگرام پراپنی چند نئی خوبصورت تصاویر اور ایک ویڈیو شیئر کی ہے ، جس میں ان کی میک اپ آرٹسٹ اپنے میک اپ کے آرٹ سے اداکارہ کی خوبصورتی میں مزید اضافہ کرتے نظر آرہی ہیں۔اسرا بیلگیچ نے اس پوسٹ کو شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ ان کی میک اپ آرٹسٹ ایلوکیا نے ان کے چہرے پر اپنے میک اپ آرٹ سے انہیں اتنا پراعتماد کر دیا ہے کہ اب اداکارہ کا چہرہ سورج کی روشنی میں بھی تروتازہ ہی رہے گا ۔اداکارہ کی اس پوسٹ کو اب تک 6 لاکھ 50 ہزار سے زائد لوگ لائک کرچکے ہیں جبکہ مداحوں کی جانب سے تبصروں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
٭٭٭٭٭

About the author

Peerzada M Mohin

M Shahbaz Aziz is ...

Leave a Comment

%d bloggers like this: