جرم

سرگودھا میں غیرت کے نام پر نوجوان نے فائرنگ کر کے جواں سال بہن کو موت کے گھاٹ اتار دیا

Written by Peerzada M Mohin

سرگودھا میں غیرت کے نام پرنوجوان نے فائرنگ کر کے جواں سال بہن کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔واردات کی اطلاع پر مقتولہ کی نعش پوسٹمارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کر کے پولیس مصروف تفتیش ہے۔زرائع کے مطابق سرگودھا بھلوال روڈ کے گاؤں اجنالہ میں نوجوان بھائی حسن نے کردار کے شبہ میں چھوٹی اپنی 18 سالہ بہن بتول بی بی کو فائرنگ کرکے قتل کردیا اور فرار ہو گیا پولیس تھانہ صدر نے مقتولہ دوشیزہ کی نعش پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کر ملزم کی تلاش شروع کردی۔ پولیس کی ابتدائی تفتیش میں بتایا گیا کہ ملزم حسن کو شبہ تھا کہ اس کی بہن مقتولہ کے گاؤں کے عمیر نامی نوجوان سے تعلقات ہیں۔
٭٭٭٭٭

About the author

Peerzada M Mohin

M Shahbaz Aziz is ...

Leave a Comment

%d bloggers like this: