سرگودھا میں طلاق لیکر پسند کی شادی کی رنجش میں نوجوان نے اپنے بردار نسبتی کے ہمراہ فائرنگ کر کے اپنی سابق بیوی کے گھر میں سوتے ہوئے اس کے شوہر کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا اور فرار ہو گئے۔زرائع کے مطابق سرگودھا لاہور روڈ کے قصبہ مڈھ رانجھا کے گاؤں کہمب نو میں نوجوان امتیاز حسین نے کوٹ عمرانہ کے ظفر اقبال سے طلاق دلوا کر اس کی بیوی سے پسند کی شادی کر رکھی تھی جس کی رنجش پر خاتون کے سابق شوہر ظفر اقبال نے اس کے بھائی اپنے سابق بردار نسبتی محمد آصف کے ہمراہ کہمب نو میں اپنی سابق بیوی کے گھر داخل ہو کر فائرنگ کر کے اس کے شوہر امتیاز حسین کوقتل کر دیا اور فرار ہو گے۔پولیس تھانہ مڈھ رانجھا نے مقتول کی نعش پوسٹمارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کر کے واقعہ کی تفتیش شروع کر دی ہے۔
٭٭٭٭٭