پاکستان

ڈیجیٹل ویکسین پاسپورٹ ہمارے لیے بہت ضروری ہے، فیصل سلطان

Written by Peerzada M Mohin

وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا ہے کہ ہماری کوشش ہے ڈیجیٹل انداز سے لوگوں کو شعور دینے کی کوشش کریں کیونکہ ڈیجیٹل ویکسین پاسپورٹ ہمارے لیے بہت ضروری ہے۔میر خلیل الرحمان میموریل سوسائٹی کے زیرِ اہتمام تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ پاکستان میں کورونا وائرس کے بہت سخت دن رہے ہیں۔ڈاکٹر فیصل سلطان نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ جلد از جلد سب کورونا وائرس کی حفاظتی ویکسین لگوائیں اور کورونا ایس او پیز پر عمل در آمد یقینی بنایا جائے۔اْنہوں نے کہا کہ ہمارے ہاں بہت سے لوگوں کے پاس شناختی کارڈ ہی نہیں اور شناختی کارڈز نہ ہونے کے باعث مسائل کا سامنا رہتا ہے۔
٭٭٭٭٭

About the author

Peerzada M Mohin

M Shahbaz Aziz is ...

Leave a Comment

%d bloggers like this: