پاکستان

میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے پرچوں کا دورانیہ ایک گھنٹہ کم کرنے پر غور

Written by Peerzada M Mohin

تعلیمی بورڈز کے تحت میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے پرچوں کا دورانیہ ایک گھنٹہ کم کرنے پر غور، پیپر کا دورانیہ کم کرکے بچوں کو ایم سی کیو سوالات دیئے جائیں گے۔ 70فیصد پیپر معروضی اور باقی 30 فیصد پیپر نثری سوالات پر مشتمل ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق لاہور سمیت صوبہ بھر کے تعلیمی بورڈز کے تحت میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے پرچوں کا دورانیہ ایک گھنٹہ کم کرنے پر غور شروع کردیا گیا ہے۔ پیپر کا دورانیہ ایک گھنٹہ کم کرکے دو گھنٹے کرنے پر غور کیا جارہا ہے، طلبا کو ایم سی کیو سوالات دیئے جائیں گے، ایم سی کیو پیپر طلبا جلد حل کرسکیں گے۔ستر فیصد پیپر معروضی سوالات پر ہوگا جبکہ باقی 30 فیصد پیپر نثری سوالات پر مشتمل ہوگا، پیپر کا دورانیہ ایک گھنٹہ کم کرنے کا حتمی فیصلہ آئندہ وزرائے تعلیم کانفرنس میں کیا جائے گا۔
٭٭٭٭٭

About the author

Peerzada M Mohin

M Shahbaz Aziz is ...

Leave a Comment

%d bloggers like this: